اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کا مکمل طور پرمحاصرہ کرتے ہوئے پچاس سال سے کم عمرکےمرد اور پینتالیس سال سے کم عمر کی خواتین پرمسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ،اس موقع پراسرائیلی فوج کی جانب سےشہر میں کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے دو سکیورٹی چیک پوانٹس بھی بنائے گئے جہاں پر مقرر کردہ عمر کی معیاد رکھنے والےافراد کو سخت حفاظتی چیکنگ کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی رہی۔