سپریم کورٹ میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ کا وجود لازمی ہے اور کسی بھی اتھارٹی یا ادارے کو بے لگام اختیارات کے استعمال سے باز رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ پر اپنے اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرتا ہے، یہی جمہوریت کے لئے اختیارات کا چیک اینڈ بیلنس ہے۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید