اٹک کی تحصیل جنڈ کے علاقے رکھ ماڑی میں دانش سکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے کوشاں ہے اوراس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ دانش سکولوں کا قیام جہاں اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا وہیں غریبوں کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم میسر آسکے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رکھ ماڑی دانش سکول علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔وزیراعلٰی نے کہا کہ اٹک میں چالیس سے پچاس کروڑ