بنکاک میں کھیلے گئے پی ٹی ٹی تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اعصام الحق نے آسٹریا کے کھلاڑی اولیور ماراک کے ہمراہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن جوڑی کو ہرادیا۔ایک گھنٹہ چھپن منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں اعصام الحق اوراولیورماراک نےٹائیٹل سات چھ اورسات چھ سے اپنے نام کیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ اس فتح سے بہت خوشی ہوئی اس سال مزید فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔