تازہ ترین:

اعجازبٹ: کے نتائج

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس کل سے ہانگ کانگ میں شروع ہورہا ہے، پاکستان کی نمائندگی چیئرمین اعجازبٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کریں گے۔

ہانگ کانگ میں ہونے والےسالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں حکومتوں کے اثر کو ختم کرتے ہوئے کرکٹ بورڈز میں انتخابات کرانے اور آئی سی سی کے صدر کے لئے روٹیشن پالیسی کے موجودہ طریقہ کار کوختم کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی اپنی کرکٹ کمیٹی کی مختلف تجاویز کی روشنی میں کھیل کو مزید دلچسپ اور غیرمتنازعہ بنانے کے لئے بھی اقدامات پرغور کرے گی۔ان اقدامات میں ڈیسیشن ریویو سسٹم کا نفاذ بھی شامل ہےجبکہ آئی سی سی حکام ایک انٹرنیشنل ون ڈے میچ میں دو گیندوں کے استعمال کی کرکٹ کمیٹی کی تجویز پر بھی غور کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے عامرکی سزا پر نظرثانی کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے محمد عامر کی سزا پر نظرثانی کے معاملے کو اپنے اجلاس میں زیرغور لانے کی حامی بھر لی ہے تاہم حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کیا، برطانیہ میں بھی ہمارے ہائی کمشنر نے عامر، آصف اورسلمان بٹ کی بھرپور سپورٹ کی ہے۔ ان تینوں پر پابندی سے ٹیم کو فرق پڑا ہے۔ اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی مالی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے۔ اوران کی چیئرمین شپ کا دور بہت مشکل رہا

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچئیرمین اعجازبٹ آئی سی سی کے صدر شردپوار سے ملاقات کے لئے بھارت پہنچ گئے، میچ فکسنگ اور آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے حوالے سے بات کریں گے

اعجاز بٹ اپنے دورہ بھارت کے آئی سی سی کے صدر شردپورا دوران آئندہ سال برصغیر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ اور پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز بٹ اور شردپوار حالیہ سپاٹ فکسنگ تنازعہ اور آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ اعجاز بٹ تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید نتائج