تازہ ترین:

اشیائے: کے نتائج

سندھ کےسیلاب زدہ علاقے بدستور پانی کی لپیٹ میں، اشیائے خوردو نوش کی ترسیل اورامدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا

این ڈی ایم اے کے ترجمان ارشاد بھٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس وقت سندھ کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تئیس اضلاع میں سے زیادہ تر میں امدادی سامان کی ترسیل کا مسئلہ سنگین ہوتاجارہا ہے۔ ان علاقوں میں متاثرین ٹولیوں کی شکل میں بکھرے ہوئے ہیں جنہیں منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت امدادی سامان اور خیمے تودستیاب ہیں لیکن ان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کے لیے اہلکار موجود نہیں ہیں۔ان کے مطابق اسی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہیں اور امدادی کیمپوں میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل

لیبیا میں لڑائی تو ختم ہو چکی لیکن خوراک اور دوسری اشیائے ضروریہ کی شدید قلت جاری ہے۔

دارالحکومت طرابلس پرقذافی مخالفین نے گزشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔ شہر میں زندگی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں لیکن دکانیں اور سپر سٹورز خالی ہیں۔ خوراک جس میں بچوں کے لئے دودھ بھی شامل ہے کی شدید قلت ہے۔ لوگوں کو خریداری کے لئے قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پٹرول پمپوں کو سپلائی نہ ملنے سے گاڑیوں کی بھی لائینیں لگی ہیں، جبکہ ڈیزل کی عدم دستابی کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن بند ہیں اور بجلی کی پیداوار نہ ہونے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پنجاب حکومت نےعوام کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان بازاروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا چار سو پندرہ روپے جبکہ دس کلو کا دوسودس روپے میںفراہم کیا جائے گا-اجلاس میں ماہ مقدس کے دوران دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام اوران کی مانیٹرنگ کے لئے بھی جامع نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے پہلےمحکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ چالیس ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرکے پنجاب

مزید نتائج