سہیل ضیاء بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری افتخارحسین کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت میں سہیل ضیاء بٹ کے خلاف ریفرنس نمبر سولہ کا ریکارڈ پیش کیا گیا جس پر عدالت نے نیب کے پراسیکوٹر ہارون رشید چیمہ کو ریکارڈ چیک کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سہیل ضیاءبٹ کے خلاف نیب اور احتساب عدالت میں تمام تر دستیاب ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ سہیل ضیاء بٹ کے وکیل احتشام قادر نے عدالت سے استدعا کی کہ سہیل ضیاء بٹ کو