ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کچی کاٹ گڑھ میں خاندانی تنازعہ پر مسلح افراد نے مخالفین کے گھر میں داخل ہوکرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تاہم ملزمان کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا