مغوی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اجمل خان کا دوسرا ویڈیو پیغام منظر عام پر آنے کے بعد فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز سٹاف اکیڈمک ایسوسی ایشن کے اعلان پرصوبہ خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری یونیورسٹیاں بند کردی گئیں ہیں۔ کیمپس کے احاطے میں واقع تمام کالجز، سکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ اساتذہ ایسوسی ایشن اور طلبہ نے مغوی پروفیسر اجمل خان کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نےحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز سٹاف اکیڈمک ایسوسی ایشن نے مغوی وائس چانسلر