برطانوی اخبار ٹیلی گراف نےانکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی ایک اسلحہ ساز کمپنی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی ڈرون میزائل کی کامیابی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پرندوں اور حشرات نما ڈرون میزائل تیار کیے ہیں ۔ نینو ہیوم منگ برڈ نامی ان ڈرون میزائل کو کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو بہت کم وقت میں انتہائی اونچائی پر منڈلاتے ہوئے دشمن کی مخبری کر کے اس پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔