تازہ ترین:

استقبالیہ: کے نتائج

رحیم یارخان میں ایک کالعدم تنظیم کےرہنماملک اسحاق کے استقبالیہ جلوس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ میں چارافراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یارخان میں کالعدم تنظیم کے رہنماملک اسحاق کےاستقبالہ جلوس پرہیڈ پنجند کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےچارافراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔واقعہ کے بعدمظاہرین کی بڑی تعداد علی پورتھانے کے باہرجمع ہوگئی اوراحتجاج شروع کردیا۔

پیپلزلائز فورم نے مال روڈ سے بابر اعوان کے استقبالیہ بینرز اتارنے کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

پیپلزلائر فورم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے۔ پیپلز لائر فورم کے وکلاء کی جانب سے ایس پی سول لائنزاور ڈی سی اولاہور کو بینر اتارنے کے معاملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئ ہے۔

گورنر سندھ نے صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے ایم وی سوئزکے عملے اور پاکستانی افراد کے اہل خانہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

گورنرہاؤس کراچی میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے گورنرعشرت العباد نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے نہ صرف چند خاندان بلکہ پورا پاکستان کرب میں مبتلا تھا تاہم اللہ تعالی نے یہ ذمہ داری انہیں سونپی اور آج وہ اس میں سرخرو ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں مزید بہتر ہوا ہے۔ اس کٹھن سفر کی کامیابی میں صدرآصف علی زرداری، الطاف حسین، انصار برنی اور پاک نیوی کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پربھارتی ، سری لنکن اور مصر کے ہائی کمشنرز بھی گورنرہاؤس میں موجود تھے۔ گورنر سندھ

مزید نتائج