اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران ندیم نے کہا کہ پیمرا ایک نجی ٹی وی چینل کو خوش کرنے کے لیے بلاجواز کارروائی کررہا ہے اوراب تک ہمارے اسی کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری چینل کے سوااور کسی بھی چینل کو دکھانےکے پابند نہیں، جس چینل کو جہاں چلانا چاہیں چلا سکتے ہیں،کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تومکمل شٹ ڈاؤن کریں گے۔ادھر ملتان میں کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری طاہر جاوید چودھری نے کہا