تازہ ترین:

ادو: کے نتائج

ہاشو گروپ کی کمپنی اوشن پاکستان لیمٹڈ نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے گاؤں منجی والا میں سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا۔

اوشن پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بارہ خاندانوں کو گھرفراہم کئے گئے ہیں، ان میں سے ہرگھرآٹھ سو پچھہتر کورڈ ایریا پرمشتمل ہے اور اس میں دو کمرے بنائے گئے ہیں۔ مکانات کی تعمیرمیں اعلیٰ معیار کو برقراررکھا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے او آئی پی کے جی ایم کرنل ریٹائرڈ طاہر کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی اور ہاشو گروپ سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھرپور جذبے سے کام کررہا ہے۔ ہم صدرالدین ہاشوانی کی ہدایت پراپنا کام متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قومی

پی ایس او نے پچیس ارب بیس کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پرکوٹ ادو پاور کمپنی کو تیل کی سپلائی معطل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی تھرمل پاور کمپنی کوٹ ادو نے پی ایس او کو تیل کی مد میں پچیس ارب بیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ جس پر پی ایس او نے چودہ فروری کو کیپکو کو وارننگ دی تھی کہ سترہ فروری تک واجبات ادا نہ کیئے تو تیل کی سپلائی معطل کردی جائے گی، گزشتہ روز پی ایس او نے تیل کی فراہمی بند کردی جس سےکیپکو کے پاس تیل کا ذخیرہ ڈیڈ لائن پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوٹ ادو پاور کمپنی کے تمام پاور سٹیشن بند ہونے کا خدشہ ہے ۔ ادھر کیپکو کے جنرل مینجر

ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں فلاحی تنظیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں فلاحی تنظیم کی جانب سے دولہا اوردلہن کو سات ہزارروپے سلامی، گھڑیاں جیولری سیٹ بسترچارپائیاں اوردیگر سامان کے علاوہ قرآن پاک کے نسخے بھی دیئے گئے۔ اس موقع پرفلاحی تنظیم کے نائب صدر حاجی ملک محمد افضل نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کرانا ہماری تنظیم کی خوش قسمتی ہے۔

مزید نتائج