ناصرکاظمی انیس سو پچیس میں بھارتی شہر انبالہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم شملہ اور لاہور میں حاصل کی جبکہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے تاہم ماضی کی یادیں اور وطن سے جدا ہونے کا کرب ان کے ذہن پر چھایا رہا ۔ ناصر کاظمی صحافت اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے ۔ انہوں نے شاعری کا باقاعدہ آغاز انیس سو چالیس میں کیا، انہیں چھوٹی بحرکی شاعری میں کمال حاصل تھا ۔رومانوی شاعر اختر شیرانی کی تقلید کرتے ہوئے ناصر کاظمی نے جو غزلیں لکھیں ان میں رومانیت کی خوشبو شامل تھی تاہم ملک ٹوٹنے کا غم اور پھر سقوط