تازہ ترین:

اخونزادہ: کے نتائج

نیٹو سپلائی بند کرنے کا حتمی فیصلہ 20 اپریل کو گرینڈ جرگے میں ہو گا: اخونزادہ چٹان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ + اے پی پی) پیپلزپارٹی کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کا حتمی فیصلہ 20 اپریل کو گرینڈ جرگے میں ہو گا۔ ایک انٹرویو میں چٹان نے کہا ہے کہ یہ جرگہ پشاور پریس کلب میں ہو گا جس میں قبائلی عمائدین کے علاوہ

چیف الیکشن کمشنرنے بلوچستان کے دوارکان صوبائی اسمبلی عبدالصمد اخونزادہ اورسرداریارمحمد رند کی ڈگریاں جعلی قراردے دیں

چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کی۔ اس موقع پرانہوں نے بلوچستان سے رکن اسمبلی عبدالصند اخون زادہ اور سردار یار محمد رند کی ڈگریاں جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ ڈی پی اوز کو ان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی کرنے کی ہدایات کی۔ ان دوارکان کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے سے جعلی ڈگری ہولڈرز ارکان کی تعداد اکیس ہوگئی ہے جبکہ متعدد مقدمات اس وقت بھی الیکشن کمیشن اور مختلف عدالتوں میں زیرالتواء ہیں۔

شاہ جہان اخونزادہ نے بحیثیت ضلع قاضی سوات چارج سنبھال لیا

پشاور (بیورو رپورٹ) شاہ جہان اخونزادہ ضلع قاضی/ ڈسٹرکٹ جج نے بحیثیت ضلع قاضی سوات چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے جوڈیشل آفیسرز‘ سٹاف‘ وکلاءاور ضلعی حکومت کے آفیسرز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قاضی صاحبان اور عدالتی عملہ کو دیانتداری‘ محنت اور باقاعدگی سے اپنے