تازہ ترین:

اخلاقی: کے نتائج

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا، حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کا حامی ہے اور پاک بھارت مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کشمیریوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے اعتماد کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں جن میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔اس موقع پرکشمیری رہنما یٰسین ملک نے پاک بھارت مذاکرات کے عمل کو مسئلہ کشمیر کے

چیچن خواتین کو غیر اخلاقی حرکت قبول نہ کرنے پر خودکش قراردیا گیا: مکین خروٹ آباد

کوئٹہ (ریڈیو نیوز + آئی این پی) خروٹ آباد کے مکینوں‘ عمائدین اور تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمن فاروقی نے کہا ہے کہ خروٹ آباد واقعہ پولیس اہلکاروں کے لالچ کی وجہ سے پیش آیا‘ انہوں نے الزام لگایا کہ چیچن خواتین کو غیر اخلاقی حرکت قبول نہ کرنے پر خودکش حملہ

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یہ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث بن جائے تو اس کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں

انہوں نے یہ بات لاہورمیں تاجروں سے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزادی رائے کا حق جمہوریت کا حسن ہے، ہر شخص احتجاج کرسکتا ہے لیکن اس احتجاج سے کسی دوسرے کے حقوق صلب ہوں تو یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ مال روڈ پر جلوس نکلنے سے ناصرف ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑتا ہے بلکہ دکانداری بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس موقع پر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدرنعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت کو جلسے جلسوں کے لئے کوئی اورجگہ

مزید نتائج