تازہ ترین:

اختتام: کے نتائج

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ملاجلا رجحان رہا ، ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران آغاز سے اختتام تک محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ،ہنڈریڈ انڈیکس ایک وقت میں گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا تاہم سیمنٹ اسٹاکس اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شئیرز میں نئی خریداری نے انڈیکس کو گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی ،ہنڈریڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار چھ سو بیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی رہی ،ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی نے ایک بار پھر انڈیکس کو گیارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرادی۔ کاروبار کے اختتام پرنمایاں تیزی کی بدولت کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھاسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار پانچ سو تئیس پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ بانوے لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ انڈیکس کے گیارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی حد عبور کرنے سے

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس آج گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی محدود پیمانے پر تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔کاروبار کے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی ،پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان آئل فیلڈ ،اٹک ریفائنری سمیت انرجی کے دیگر اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت اور بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ نے انڈیکس کو منفی زون میں ڈال دیا۔فوجی فرٹیلائزر بن قاسم اور عارف حبیب کارپوریشن کے شئیرز میں محدود تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار تین سو

مزید نتائج