پولیس ذرائع کے مطابق سعید اللہ گوندل اور خالد بشیر کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پیش کیا گیا جہاں لاپتہ افراد کے وکیل نے ان دونوں افراد کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا جس کے کچھ دیر بعد سعید اللہ گوندل اور خالد بشیر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اڈیالہ چوکی کے ایک اے ایس آئی اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔