لاہور میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی پہلی نماز جمعہ کے اجتماعات میں فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر انتہائی روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے جہاں روزہ داروں کی ایک کثیر تعداد نے رب ذوالجلال سے اپنے ملک کی سلامتی کے لیے گڑ گڑا کر دعا کی ۔نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ پڑھی اس کے علاوہ تمام بڑی اور چھوٹی مساجد میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات ہوئے جن میں علمائے دین نے ماہ صیام کے فیوض و برکات