اتھارٹی: کے نتائج

قومی ٹیم کا کوچ ہونا ہی نہیں چاہئے‘ کپتان کی اتھارٹی کم ہو جاتی ہے: خالد محمود

لاہور (وقت نیوز رپورٹ) پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ ہونا ہی نہیں چاہئے جس کی وجہ بتاتے انہوں نے کہا کہ کوچز کے سکینڈل آتے رہے اور جتنے جھگڑے ہوتے رہے اس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں کا نبھا نہیں ہو سکتا۔ وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میں

سندھ کے بارش سےمتاثرہ علاقوں میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرین کی تعداد پینسٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دادو اور نوشہروفیروز سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب اور بارش کے پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو میں آلودہ پانی کے باعث پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں۔چار روز گزرنے کے باوجود کاچھو کے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہو سکا ہےاور اب بھی چارسے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔ نوشہروفیروز میں بارشوں کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہواہے۔ ادھر بھریا روڈ ،جعفر آباد کالونی،تھارو شاہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ایک سو بتیس افرادجا ں بحق جبکہ پچاس لاکھ متاثر ھوئے

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ھوئےڈاکٹر ظفر قادر کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے چالیس لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی سبزیاں اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ڈاکٹر ظفر قادر نے بتایا کہ سیلاب سےچھ لاکھ نوے ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے اڑھائی لاکھ مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ایک سوال کے جواب میںڈاکٹر ظفر قادر نے کہا کہ محمکہ موسمیات کے پاس صرف تین دن کی پیشن گوئی کی صلاحیت ہے اس لیے ہم سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وقت سے پہلے اقدامات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا متاثرین کو اب تک خوراک کے

مزید نتائج