صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سےضلع بدین کےعلاقےنندو، کھوسکی، مٹھی تھری، جھرکس اورپنگریو یوسی کے تین سو سے زائد دیہات میں پیٹ کی بیماریوں کےعلاوہ جلدی امراض پھیل رہے ہیں۔ تحصیل ٹنڈوباگواورشادی لارج میں وبائی امراض میں مبتلا سینکڑوں افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان کا علاج ہورہا ہے۔ ضلع کے سیم نالوں میں پانی کی کمی کے باوجود ساحلی پٹی کے درجنوں گوٹھوں اور سیم نالوں کے قریبی علاقوں میں بارش کاپانی کھڑاہے۔ دوسری طرف بدین شہرکےنشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کےبعد انتظامیہ نےسکولوں میں