کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) قاہرہ میں مقیم تنظیم مبصرین اسلامی کے مذہبی امور کے ترجمان ابوبکر مفتی نے پاکستان کے وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ کی طرف سے امت مسلمہ کے تصور کی نفی کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کفر کے مترادف قرار دیا ہے۔ قاہرہ سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں حضرت ابراہیمؑ کی آل اور مسلمانوں کو امت کے نام سے مخاطب کیا ہے اور امت مسلمہ کا تصور احکام خداوندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احکام خداوندی کو غلط قرار دینا مکمل طور پر کفر ہے جس پر