آگئے: کے نتائج

سانگھڑ میں بروہی کے قریب سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں

سندھ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں بدین میں گونی پھلیلی آؤٹ فال ڈرین کے لنک نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے گولارچی کے مزید کئی دیہات کو گھیر لیا ہے۔ ادھر سانگھڑ کے علاقے بروہی کے سیم نالے میں ستر فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،پنگریو اور گولارچی میں پیٹ کے امراض میں مبتلا تین خواتین، جبکہ ٹنڈو باگو اور گولارچی میں چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جامشورو میں بھان سیدآباد کے

لاہورکوڈینگی مچھرنےجکڑلیا پنجاب میں مزیدسینکڑوں کیسزسامنے آگئے سیکرٹری معدنیات عطا اللہ صدیقی سمیت آج چارافرادانتقال کرگئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں ڈینگی بخار کے باعث چار افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں صوبائی حکومت کے سیکرٹری معدنیات عطا اللہ صدیقی بھی شامل ہیں۔ جبکہ آج کے روز پنجاب بھرمیں ڈینگی کے سات سو چوالیس نئے مریضوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔جن میں لاہور کے چھ سو آرسٹھ مریض شامل ہیں۔اب تک شہر میں ڈینگی کے باعث بارہ افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔کنگ ایڈورڈ میں ڈینگی کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں لوگوں کو سہولت دینے کے لیے چغتائی لیب کی دس شاخوں پر مفت

ڈینگی وائرس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجے گاڑ لیے ،صوبائی دارالحکومت میں اٹھانوے مزید کیس سامنے آگئے جس سے صوبے میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد سات سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی وائرس کے مزید اٹھانوے کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں اس مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سات سو باسٹھ تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں جبکہ وائرس پر قابو پانے کےلیے ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید نتائج