مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی سے ایک سو بیس کلومیٹر دور شمال مشرق کی طرف مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانش کول سادات کور میں مقامی لوگوںنےشک پڑنے پر دو افراد سے پوچھ گچھ کی،اس دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ۔ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے خودکش حملہ آور کو پکڑنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔