کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورمجاہد مستقیم کررہے ہیں۔ آج سماعت شروع ہونےپرایف آئی اے حکام کی جانب سے نیا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیا چالان نو صفحات پر مشتمل ہے جس میں آٹھ نئے گواہان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ نئے گواہان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت تین جوڈیشل مجسٹریٹس کے نام بھی شامل ہیں۔ نیا چالان پیش ہونے کے بعد مونس الہی کے وکلاء نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ظفر قریشی کی جانب سے عدالت کو احکامات دئیے جارہے ہیں اور سپریم کورٹ کا نام لیکر کیس کو خراب کیا جارہا