جدہ( نمائندہ خصوصی) مجلس محصورین پاکستان کے تحت مہران وی آئی پی ہال میں آزادی کی 63 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر نسیم سحر نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف صحافی اور محقق سید نعیم الحامد تھے۔ نسیم سحر نے سیلاب زدگان کی فوری امداد پر زور دیا۔ نعیم الحامد نے اپنی تقریر میں مجلس محصورین کو یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی او ر کہا کہ دراصل 14 اگست 1947ءیوم تاسیس ہے ورنہ ہم پیدائشی مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم آفت اور آزمائش کے