قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت ہو چکا اب قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔ ایک ذمہ دار حکومتی لیڈر کے سنگین الزامات نے پوری حکومت کو ایکسپوز اور قوم کے سامنے بے آبرو کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی چارج شیٹ صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہی نہیں بلکہ خود حکومت کے خلاف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں سے ان سنگین الزامات کا جواب چاہتی ہے۔ ذوالفقار مرزا کا بیا ن محض سیاسی نہیں ہے انھوں نے قران شریف کو سر پر رکھ کر سب الزامات اور حقائق بیان کیے ہیں جن کو قطعی نظر