آبائی: کے نتائج

لیبیا میں باغی معزول صدرمعمرقذافی کے آبائی شہرسرت پربھرپورحملہ کرنے کے لیے شہرکے داخلی راستوں پربراجمان ہوگئے ہیں

لیبیا کی عبوری کونسل کے مطابق اس کی فوج کرنل قذافی کے آبائی شہر کے نواح تک پہنچ چکی ہے اور حملے کے لیے قیادت کی جانب سے اجازت کے انتظارمیں ہے، عبوری قومی کونسل کے مطابق باغی جنگجو سرت سے تیس کلومیٹر دور واقع علاقے میں قذافی کی وفادار فوجوں سے لڑائی کے باعث شہر پر قبضہ نہیں کرسکے ہیں اورانہیں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ ادھرعبوری کونسل کے ترجمان کے مطابق باغی افواج نے قذافی فورسزکے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد مصراتہ کے جنوبی قصبے جعفرا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

لیبیا میں باغیوں نےمعمر قذافی کے آبائی شہرسرت کے کچھ حصوں پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بنی ولید میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

لیبیا میں باغی فوج کے ترجمان نے مزاحمت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ لڑائی کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور لوگ محصور ہوکر رہ گئی۔ادھربنی ولید شہرمیں بھی قذافی کی حامی افواج نے باغیوں پر گولہ باری کی اور فریقین کے درمیان شہرپرقبضے کیلئے شدید لڑائی جاری ہے۔بنی ولید پر حملوں کے جواب میں قذافی کی حامی فورسز کی جانب سے سخت ترین بمباری اور فائرنگ کی وجہ سے ابھی تک باغیوں کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔

انا ہزارے کا آبائی گاﺅں پہنچنے پر شاندار استقبال

ممبئی (اے پی پی) بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے آبائی گاﺅں پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انا ہزارے کا آبائی گاﺅں رالیگان سدھی پہنچنے پر سماجی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور خوب

مزید نتائج