سپین کے شمالی علاقے نویراکے قصبہ ٹافلان میں بل فائٹنگ کے دوران بیل بپھرنے کے بعد حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر تماشائیوں میں گھس گیا۔ جس کے باعث کم از کم چالیس افراد زخمی ہو گئے ۔ بل فائٹنگ میں ایسا واقعہ بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ خوف ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شائقین کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے ۔اس موقع پر تماشائی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے اور کئی پیروں تلے بھی کچلے گئے جبکہ خواتین نے چینخ وپکار شروع کردی ۔ زخمیوں کوطبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بعد میں حکام اور