آئیسکو: کے نتائج

آئیسکو حکام نے پیپکو کے احکامات کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے اٹک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ۔

اٹک میں ہرگھنٹے بعد ہونے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھرکر دیا۔ شہریوں نےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرشدید احتجاج کیا اورمختلف مقامات پرواپڈا کے خلاف دوبارہ احتجاج کے پروگرام ترتیب دینے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اٹک میں غازی بروتھا پراجیکٹ پیپکو کو سینتیس پیسے فی یونٹ کے حساب سے پندرہ سو میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے اس کے باوجود اٹک کے شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی 2 بھائیوں سمیت آئیسکو کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور ان کے دو بھائی آئیسکو کے نادہندہ نکلے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر بجلی راجہ پرویز اشرف 86228روپے کے نادہندہ اور انہوں نے چار ماہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کرایا اور آئیسکو کے نادہندہ ہیں جبکہ ان کے بھائی

ایوان صدر‘ 10 وزارتیں‘ حکومت آزاد کشمیر آئیسکو کے نادہندگان میں شامل

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 3 ارب 67 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی وصولی کے لئے نادہندگان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ایوان صدر سمیت 10 وزارتوں اور حکومت آزاد کشمیر کے بجلی کے کنکشن عدم ادائیگی کے باعث بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔