فلڈ وارننگ کیمپ کے مطابق مرالہ، خانکی،اور قادرآباد میں پانی کی آمد بڑھ جانے کی وجہ سے سیلاب کاخطرہ بڑھ رہا ہے۔ ادھرارسا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد اضافے کے ساتھ چار لاکھ انسٹھ ہزار کیوسک اور اخراج تین لاکھ اٹھاون ہزار تین سوکیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ ستر ہزار ایک سو اٹھاسی کیوسک اور اخراج سینتالیس ہزار پینتالیس کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ بارہ ہزار چار سو سولہ کیوسک ،اخراج چار لاکھ دس ہزارچار سوسولہ کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد