ملوث: کے نتائج

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں  ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کراچی میں ایف آئی اے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، ایف سی، بلوچستان پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈ پر مشتمل ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کرکےاسے انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر بنایا جائے۔ اس کے ساتھ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ایف آئی اے کا عملہ یا افسر ملوث پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے سخت کارروائی کی