دس: کے نتائج

عراق میں ایرانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں  دس افراد جاں بحق اور تینتیس زخمی ہوگئے ۔

حادثہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس نجف سے شمالی شہرسمارا کی طرف جارہی تھی کہ سکندریہ کے قریب اچانک الٹ گئی اوراس میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اورتیتیس زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی نجی سیکیورٹی کمپنی الحسان کے سربراہ نما ہاسون کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ہم یہ تحقیقات کررہے ہیں کہ بس کسی فنی خرابی کے باعث اُلٹ گئی تھی یا اس کے ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی۔