ایران: کے نتائج

 ایران میں پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے سے تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

ملک کے وسطی علاقوں میں آنیوالے اس زلزلے سے صوبہ سمنان کے شہر دمغان سمیت پندرہ دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ زلزلے کے باعث درجنوں  مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ صوبائی حکام نے اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بیس زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو عارضی رہائش کے لیے ایک سو خیمے فراہم کئے گئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

 ایران میں دو روزہ بین الاقوامی جوہری کانفرنس شروع ہو گئی ، صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر زور دیا ہے۔

تہران میں ہونیوالی اس کانفرنس میں ستر ممالک سے تعلق رکھنے والے جوہری سائنسدان اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ ہر ملک کو پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے تاہم دنیا بھر سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ بھی ضروری ہے  ۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مخالف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک کے پاس بھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے مطالبہ