: کے نتائج

فلپائن میں سمندری طوفان میگی سے مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی، طوفان سے ایزابیلا صوبے میں تین لاکھ تیس ہزار افراد متاثر ہوئے ۔   

فلپائن کے ساحلی صوبے ایزابیلا میں تین سو چالیس کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والے سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ صوبے میں چھ ہزار سے زائد گھروں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔ صوبے کے گورنر فوسٹینو کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ سمندری طوفان سے انفراسڑکچر کو اب تک تین کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ تین کروڑ ڈالرز کی فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ چاولوں کی کاشت کے لئے خاصی شہرت رکھتا ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں ایک رکن نے انکشاف کیا ہےکہ منشیات فروش سیاسی جماعتوں کو فنڈز فراہم کرتے ہیں ، اس لیے ان کے خلاف کا روائی نہیں ہوتی

یہ انکشاف سینیٹر میر حاصل بزنجو نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں کیا جو چیئرمین ملک عبدالرشید خان کی زیرصدارت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں مند اور تفتان بارڈر پر منشیات کےخلاف شروع ہونے والی کارروائی کو طاقتور ہاتھوں نے رکوا دیا ۔ میرحاصل بزنجو نے پیشکش کی کہ کوئی کاروائی کرنے والا ہو تو وہ منشیات فروشوں کی لسٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت پچاس ہزار افراد ہیروئن استعمال کررہے ہیں ، دوہزار تین سے دوہزار دس تک پانچ ہزار

بنگلہ دیش نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پانچواں ایک روزہ میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں چارصفر سے کلین سویپ کردیا 

میرپورکے شیربنگال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پینتالیس ویں اوورمیں ایک سو چوہتر رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، کپتان شکیب الحسن چھتیس اور عمارالقیس چونتیس رنزبنا کرنمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلزملز اور ڈینیئل ویٹوری نے تین، تین جبکہ اینڈی میکے اور گرانٹ ایلٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کیویز بلے باز بنگلہ دیشی باؤولرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکے اورنیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوورمیں ایک سو اکہتر رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

مزید نتائج