: کے نتائج

امریکہ نے کالعدم لشکرطیبہ اورجیش محمد پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان امریکی صدرکے دورہ بھارت کے سلسلے میں بھارتی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے کیا گیا ہے۔  

امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں امریکہ کے شہریوں کو خبردارکیا گیا ہے کہ وہ ان دونوں تنظیموں سے کسی بھی قسم کا لین دین نہ کریں، امریکی حکام نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ان دونوں کالعدم تنظیموں کے مالی معاملات پر گہری نظر رکھی جائے گی اور دونوں کی آپریشنل صلاحیت کی مانٹیرنگ بھی کی جائے گی۔ امریکہ کی جانب سے کالعدم لشکرطیبہ اور کالعدم جیش محمد پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت سے پہلے جذبہ خیر سگالی کے طورپرکیا گیا ہے کیونکہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی بم

قازقستان میں نوجوان فیشن ڈیزائنرزکے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش نے بڑوں بڑوں کے دل موہ لئے، نمائش میں موسم بہاراورموسم گرما کے ملبوسات پیش کئے گئے۔  

قازقستان فیش ویک میں جارجیا، یوکرائن، اٹلی، ترکی، چیک ری پبلک اورقازقستان کے بارہ سے زائد نوجوان فنکاروں نے اپنا کام پیش کیا۔ شائقین نے نئے فنکاروں کے کام کو بے حد سراہا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد ان فنکاروں کے کام کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے جو ابھی تک اپنا نام پیدا نہیں کرسکے لیکن وہ انتہائی باصلاحیت ہیں۔ فیش شو میں امریکی اداکارآرمنڈ ایسانتے بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ آج تک کبھی بھی کسی فیشن شو میں نہیں کئے گئے لیکن نوجوان فنکاروں کا کام دیکھ کر انہیں کافی خوشی ہوئی

متحدہ مسلم لیگ کے کنوینر میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ لیگی اتحاد حکومت گرانے کے لئے نہیں، اس کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔  

چارلیگی دھڑوں پرمشتمل متحدہ مسلم لیگ کا اجلاس لاہورمیں ہم خیال لیگ کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اخترخان کی رہائش گاہ پرہوا، جس کی صدارت سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کی۔ اجلاس میں متحدہ مسلم لیگ کو فعال بنانے اورمسلم لیگ نون اورمسلم لیگ قاف سمیت لیگ کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس کرتے ہوئے میرظفراللہ جمالی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بقاء کے لئے ایک ہوئے ہیں۔ میر ظفراللہ خان جمالی نے واضح کیا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، توانائی کے

مزید نتائج