عراق میں پر تشدد واقعات میں ایران ملوث ہے : جنرل پیٹریاس کا الزام

نیویارک (طیبہ ضیا سے) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے الزام لگایا ہے کہ ایران عراق میں مزاحمت کاروں کو اسلحہ، امداد اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال عرب ممالک کا امریکی فوجی تعاون میں حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق جنرل پیٹریاس نے مصر میں حسنی مبارک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کی تشویشناک سرگرمیوں کی وجہ سے اتحادی عرب ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون میں دلچسپی لے رہے ہیں مزید برآں ایران عراق میں مزاحمت کاروں کو اسلحہ، امداد اور تربیت فراہم کر رہاہے جو عراق میں پر تشدد واقعات کا باعث بن رہے ہیں۔