نیویارک میں احمد فراز کی پہلی برسی پر خصوصی تقریب

نیویارک کے ایک مقامی ریستوران میں پاکستان کے نامور شاعر احمد فراز کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ امریکہ میں شعر و ادب سے لگاؤ رکھنے والے احمد فراز کے اعزاز میں خصوصی نشستیں سجایا کرتے تھے۔ وکلاء تحریک کے شانہ بشانہ چلنے والے اس انقلابی شاعر نے زندگی کے آخری ایام میں پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔ علی احمد کرد نے بھی اپنی ایک تقریر میں احمد فراز کے جذبوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر نیویارک کے ہر طبقہ فکر نے شرکت کی۔ سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر اور ان کی اہلیہ جو کہ کلاسیکی موسیقی کی نامور گلوکارہ ملکہ پکھراج کی صاحبزادی بھی ہیں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی طاہر خان نے کی جبکہ احمد فراز کے قریبی دوست ڈاکٹر شفیق کے علاوہ پروفیسر خالدہ ظہور‘ ڈاکٹر سلمان ظفر ان کی اہلیہ ڈاکٹر شمیم سلمان‘ ڈاکٹر رفیق جان‘ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد‘ شاعرہ صبیحہ صباء نے اپنے خیالات اور اشعار پڑھے اور یوں یہ ایک اداس شام پُرتکلف دعوت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔