نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ میں علی احمد کرد کو مدعو نہ کرنے پر پاکستانیوں کا احتجاج

نیویارک (طیبہ ضیا) امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی خواہش کے باوجود پریڈ کے گرینڈ مارشل کے طور پر علی احمد کرد کو مدعو نہیں کیا گیا بلکہ رحمن ملک کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے مطابق علی احمد کرد کو پاکستانی حکومت کے دباﺅ پر نہیں بلایا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے احتجاج کیا ہے۔