مائیکل جیکسن کے بالوں کو آگ لگنے کی ویڈیو پچیس برس بعد منظر عام پر آگئی

نیویارک (طیبہ ضیاء) مائیکل جیکسن کے بالوں کو آگ لگنے کی ویڈیو یو ایس میگزین کی ویب سائٹ کے ذریعہ پچیس برس بعد منظر عام پر لائی گئی ہے۔ مائیکل جیکسن پیپسی کے ایک اشتہار کی ریکارڈنگ کے دوران حادثاتی طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے جس کی وجہ سے انکی سر کی جلد بری طرح جھلس گئی اور وہ بالوں سے ہمیشہ کےلئے محروم ہوگئے تھے۔مائیکل گذشتہ 25 برس سے مصنوعی بال استعمال کررہے تھے جبکہ سر کی جلد بری طرح جھلسنے کے سبب انہیں مستقل درد رہنے لگا تھا۔ درد ختم کرنےوالی ادویات زندگی کے آخری وقت تک لیتے رہے۔