بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کر کے ٹرمپ نے مسلم اُمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان (خاتون رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا تمام مسلم اُمہ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس اقدام سے ٹرمپ کابینہ کی مسلم دشمن پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے تحریک انصاف خواتین کے ایک ہنگامی اجلاس میں کہی جس میں ٹرمپ پالیسی کے بارے میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ اجلاس میں شگفتہ، مبین مسعود، خالدہ، شمیم، خالدہ ارشد و دیگر شامل تھیں۔