ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارشارت جزوی طور پر مسترد کردی ہیں۔ اور پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے پٹرول پچاسی پیسے اور ہائی آکٹین دو اعشاریہ اٹھارہ روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل چھے اعشاریہ انتہر کے بجائے تین روپے چونتیس پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ لائٹ ڈیزل چار اعشاریہ سنتالیس کے بجائے دو روپے تئیس پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل تین اعشاریہ ستانوے کے بجائے ایک روپیہ اٹھانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024