مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں دہشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ ایف سے اہلکاروں کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ۔ دھماکے کے نیتجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسرے واقعے میں فورسز کی گاڑ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار اہلکاروں میں سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38