وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، بکرے بھی صدقے کیے جا رہے ہیں
وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے ملک بھر میں دعاؤں اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی شخصیات کی جانب سے بھی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا ۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے نریندر مودی کو فون کیا اور نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا.
شوبز سے وابستہ مشہور شخصیات نے وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی نواز شریف کیلئے خصوصی پیغامات آئے .
وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے پوری قوم دعائیں کر رہی ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب میں وزیر اعظم کیلئے دعا کی گئی. تعلیمی اداروں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں ۔ ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم برادری بھی وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے مختلف شہروں میں بکروں کا صدقہ دیا گیا ، خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں .