جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا
جیکب آباد کے علاقے نوتال کے قریب خاوند نے اپنی بیوی نسیماں بی بی اور چالیس سالہ شخص محمد نواز کو فائرنگ کر کے ہمیشہ کی نیند سلا دیا ،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی پر شبہ تھا اور اس نے غیرت کے نام پر یہ قدم اٹھا یا، دونوں لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔