خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد معاملات کاجائزہ لینے کیلئے آج سعودی عرب جائے گا
یمن میں حوثی باغیوں کی پیشقدمی اورسعودی عرب کی فضائی کارروائی کے بعد پیداہونیوالی صورتحال میں پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کرگیا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مشرق وسطی کے مسئلے کے حل کے لیے تعمیر ی کردار اداکریگا اوراس سلسلے میں مسلم اُمہ کے اتحاداوربحران کے پرُ امن حل کیلیے دوست ملکوں سے رابطہ کیا جائیگا، تاہم یمن بحران پر سعودی عرب میں فورسز بھیجنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا،وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی مشترکہ فورسزکا حصہ نہیں بن رہے،اگر ان کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو دفاع کرینگے،دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ طائف میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشقیں معمول کاحصہ ہیں ، مشترکہ فوجی مشقیں فوجوں کی آپریشنل تعیناتی نہیں
،