نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا
وزیر اعظم ہاوس میں میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سرتاج عزیز نے شرکت کی،اجلاس میں یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحاظت واپسی اور حکومت کی جانب سےکئے گئےاقدامات پرغورکیا گیااس موقع پر وزیر اعظم نے یمن سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے کوششوں پراطمنان کا اظہار کیا،،، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یمن میں محصور تمام پاکستانیوں کو واپس لایا جائے،، ذرائع کے مطابق اجلاس میںپاکستانی وفد کی سعودی عرب روانگی کے حوالے سے بھی بات کی گئی،،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی قیادت میں سعودی عرب جانیوالا وفد سعودی عسکری حکام سے ملاقات میں یمن کی صورتحال اوردیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کرےگا۔