وزیر خزانہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ادریس نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے خدشات اور جائزہ مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس صرف ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر لاگو ہے۔ اگر ٹیکس گو شوارے جمع کرانے والوں سے کٹوتی ہوئی تو ٹیکس واپس کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق چیمبرز نمائندوں نے وزیر خزانہ سے بنکنگ ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی اعشاریہ تین فیصد شرح میں کمی کی کا بھی مطالبہ کیا تاہم وزیر خزانہ نے تاجروں کا یہ مطالبہ ماننے سے معذرت کرلی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024