قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔ وقفہء سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ ملک میں راء کی سرگرمیوں سے متعلق معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پر اعلیٰ سطح پر غور کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ غیر ملکی رہنماؤں اور بھارت کے ساتھ معاملہ پہلے ہی اٹھایا جا چکا ہے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں بھی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا جا چکا ہے،وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں را کی پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کا معاملہ اٹھائیں گے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی پالیسی پر کاربند ہے ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت پرواضح کردیا کہ دھمکی کا جواب دے سکتے ہیں،مسئلہ کشمیر کا حتمی حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے میں ہے ۔ کشمیری ہی مسئلہ کشمیرکا سب سے اہم فریق ہیں ۔ تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے کشمیریوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جانا چاہیئے،مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات کا حصہ ہے ۔ بعدازاں اجلاس پیرکی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024