ہار سے ڈرنے والے سیاست دان مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
ایوان اقبال لاہور میں پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کےزیراہتمامنعقدہ تقریب سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے پاس مقابلہ کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو زندگی کے ہرشعبے میں اسکو کامیاب کرواسکتی ہے۔ ہمارے سیاست دان ہار سے ڈرتے ہیں ، ہارنے والا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انکے ٹیلنٹ کا سامنے لایا جائے۔ ہندوستان پاکستان سے 7 گناہ بڑا ملک ہے جس کو مناسب منصوبہ بند ی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ ہرایا۔